0

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے، صدر مملکت

امریکی سماجی کارکن چارلی کرک کی اہلیہ، ایرِیکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کی زندگی کا مقصد نوجوانوں کی زندگیاں بچانا اور انہیں مثبت سمت میں لے جانا تھا۔

چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک عوامی مباحثے کے دوران 22 سالہ ٹائلر رابنسن نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

چارلی کرک کی یاد میں اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں 63 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔
اس موقع پر ایرِیکا کرک نے اپنی جذباتی تقریر میں کہا کہ “میں اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرتی ہوں، کیونکہ چارلی ہمیشہ دوسروں کو معاف کر دیا کرتے تھے۔ نفرت کا جواب نفرت نہیں ہے۔”

ان کی تقریر کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی شرکاء کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں