جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور انہیں پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل وہ نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلیں گے۔ ڈی کوک نے 2023 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا اور ان کا آخری وائٹ بال میچ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل تھا جو بارباڈوس میں کھیلا گیا۔
اگرچہ انہوں نے باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم وہ کسی بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنے تھے۔ اس دوران وہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مصروف رہے جس میں حالیہ ختم ہونے والی سی پی ایل بھی شامل ہے۔
جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ڈی کوک سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے دوبارہ قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کوئنٹن کی واپسی ہمارے لیے بہت بڑا بونس ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ڈی کوک نے 155 ون ڈے میچوں میں 6770 رنز بنائے ہیں، اوسط 45.74 اور اسٹرائیک ریٹ 96.64 رہا۔ انہوں نے 92 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 2584 رنز اسکور کیے ہیں، 138.32 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ وہ تین ورلڈ کپ (2015، 2019 اور 2023) کھیل چکے ہیں جبکہ رواں سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی واحد ٹورنامنٹ تھا جس سے وہ ریٹائرمنٹ کے باعث باہر رہے تھے جس میں جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں ہار گیا تھا۔
جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف اسکواڈ:
ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ:
ایڈن مارکرم (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، زبیر حمزہ، سائمن ہارمر، مارکو یانسن، کیشو مہاراج (صرف دوسرا ٹیسٹ)، ویان ملڈر، سینوران متھسامی، کگیسو ربادا، رائن ریکلٹن، ٹرسٹن سٹبز، پرینیلن سبریاین، کائل ویرین
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ:
ڈیوڈ ملر (کپتان)، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، نندرے برگر، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ڈونووان فریرا، ریضا ہینڈرکس، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لنگی نگیدی، نکابا پیٹر، لوہان-دری پریٹوریئس، اینڈائل سمیلان، لیزاڈ ولیمز
ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ:
میتھیو بریٹزکے (کپتان)، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، نندرے برگر، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ٹونی ڈی زورزی، ڈونووان فریرا، بیورن فورٹین، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لنگی نگیدی، نکابا پیٹر، لوہان-دری پریٹوریئس، سینیتھمبا کیشیلی