0

فلم کے پریمیئر پر ملائیکہ اور ارجن کا ٹکراؤ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کا فلم پریمیئر پر بریک اپ کے بعد آمنا سامنا، سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔

ممبئی میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر سابقہ مشہور جوڑی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان ایک سرد اور غیر متوقع ملاقات کا اتفاق ہوا جس نے تقریب کی دیگر سرگرمیوں سے توجہ ہٹا دی۔

اس فلم میں ایشان کھتر، جھانوی کپور اور وِشال جیتھوا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں لیکن پریمیئر پر ساری توجہ ارجن اور ملائیکہ کے اس ایک دوسرے کو اَن دیکھا کرنے والے لمحے نے سمیٹ لی۔

ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجن کپور نیہا دھوپیا سے ملاقات کرتے ہوئے باتیں کر رہے ہیں جبکہ ملائیکہ اروڑا نیہا کے بالکل پیچھے ہی موجود ہیں جو ارجن کو نظر انداز کرتے ہوئے دوسری طرف نکل جاتی ہیں۔

ان دونوں نے نہ بات چیت کی اور نہ ہی ایک دوسرے سے آنکھیں ملائیں جیسے دونوں جانتے ہوں کہ وہ سامنے موجود ہیں مگر جان بوجھ کر دونوں ایک دوسرے کو نظر انداز کر رہے ہوں۔ کچھ دیر بعد ملائیکہ خاموشی سے پریمیئر سے روانہ ہو گئیں۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو تبصرہ کرنے پر مجبور کردیا۔ صارفین نے ماضی کی مقبول جوڑی کے اس رویے کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ برسوں تک رشتے میں رہنے کے بعد اس قدر اجنبیت حیران کن ہے۔

یاد رہے کہ ارجن اور ملائیکہ کا رشتہ سال 2024 میں ختم ہوچکا ہے، یہ دونوں 2018 سے ملائیکہ اور ارباز خان کی علیحدگی کے بعد سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے تاہم اب ان کے درمیان فاصلے نمایاں نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں