برطانیہ نے پاکستان کی نجی ائیرلائن ‘ائیر بلو’ کو برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی باقاعدہ اجازت نامہ جاری کردیا۔
ائیر بلو انتظامیہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیر بلو کو ٹی سی او ، تھرڈ کنٹری اتھورائزیشن سرٹیفیکٹ جاری کردیا ہے ۔
یورپ اور برطانیہ کیلئے پابندی ہٹنے کے بعد ائیر بلو پہلی پاکستانی ائیر لائن ہے جسے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت ملی ہے۔