ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 136 رنز کاتعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا سکی۔
بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سیف حسن 18، نورالحسن 16، مہدی حسن 11، تنظیم حسن ثاقب 10، کپتان جاکر علی 5، توحید ہرودئے 5، تسکین احمد 4 اور پرویز حسین ایمان 0 پر آؤٹ ہوئے۔
رشاد حسین اور مستفیض الرحمان بالترتیب 16 اور 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 3، 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 اور محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بنگلادیش کی دعوت پر قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کی نقصان پر 135 رنز اسکور کیے۔