0

پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ فائنل کی میچ فیس شہدائے 7 مئی کے نام کردی

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے نام کردی۔

گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی تاہم جیت کے باوجود بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا جس پر تقریب ٹرافی کے بغیر ہی اختتام پذیر ہوئی۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو جنہیں سیاسی بیان بازی پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے نے فائنل کے بعد ایک بار پھر اعلان کیا کہ وہ اپنی میچ فیس بھارتی فوج کو عطیہ کریں گے۔

دوسری جانب پی سی بی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم اپنی فائنل میچ کی فیس 7 مئی کے بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کرتی ہے۔

یاد رہے کہ 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے میں متعدد شہری شہید ہوئے تھے جس کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 7 طیارے مار گرائے اور کئی ائیربیسز تباہ کیں، جس کے بعد امریکا کی مداخلت سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں