0

خیبرپختونخوا میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کیسز میں اضافہ

خیبرپختونخوا میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے پی میں 95 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبے میں رواں ماہ ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 1273 کو پہنچ گئی ہے جبکہ چارسدہ ،مانسہرہ، ہری پور، پشاور، کوہاٹ، صوابی اور مردان ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 23 نئے مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ صوبے میں ستمبر میں سب زیادہ ڈینگی سے متاثرہ ضلع چارسدہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ چارسدہ میں اب تک 256 رپورٹ ہوئے ہیں۔ مانسہرہ 214, ہری پور 148, پشاور 122, کوہاٹ 99, صوابی 49 اور مردان میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے بھر میں رواں سال 2283 ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صوبے میں تاحال ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں