0

وزیرِ مملکت اور صدر فن لینڈ کمپنی کی ملاقات، معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی سے میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدر پیا کارہو کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدر برائے معدنیات محترمہ پییا کارہو نے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ کارہو نے بتایا کہ میتسو کمپنی جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی افرادی قوت کو تربیت بھی دے گی۔

انہوں نے کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا کہ وہ ریکو ڈِک منصوبے میں کان کنی کی ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کر کے حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ریکو ڈِک منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ML-1 اور ML-3 ریلوے لائنوں کی بہتری پر جاری پیش رفت اور آئندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ جس کا ہدف دسمبر 2028 تک فعال ہونا ہے۔ وزیر مملکت نے ملکی معاشی سرگرمیوں میں میتسو کی آئندہ شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

اختتام پر، دونوں اطراف نے سرمایہ کاری اور مزید تعاون کے امکانات کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت ریلوے کے تکنیکی ماہرین کے ساتھ ایک فالو اَپ اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں