ملتان:ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی سے نقصان پہنچنے پر موٹروے ایم 5 اٹھارویں روز بھی بند ہیں جبکہ کئی دیہات اب بھی زیر آب ہیں۔
نوراجہ بھٹہ کے حفاظتی بند کا کام مکمل ہونے سے سیلاب میں ڈوبے علاقوں میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی۔
موضع گج، نوراجہ بھٹہ، چک 87 ایم، بستی لانگ، بہادر پور، پیر اولیاء، ابو سعید، ڈیپال، کنہوں، صبرا، چک 81 ایم اور چک 82 ایم اب بھی سیلابی پانی کی لپیٹ میں ہیں۔
اوباڑہ جنوبی، شجاعت پور شمالی و جنوبی، لنگر، دولت پور، کوٹ امام دین، درآب پور شرقی و غربی، شیہنی شمالی و جنوبی کے علاقے بھی متاثر ہوئے۔
سیلابی پانی سے نہ صرف مکانات گرگئے بلکہ سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں کے ڈرون مناظر میں گیلانی روڈ اور موٹروے ایم 5 پر پڑنے والے شگاف واضح نظر آرہے ہیں جبکہ شہر کے مشرقی علاقوں میں موجود سیلابی پانی کی موٹروے شگاف سے تیزی سے نکاسی جاری ہے۔