0

پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سینئیرصحافیوں کو نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس معطل کردیئے

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹرخورشیداقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سینئرصحافیوں کو نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس معطل کردیئے اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔

فاضل بنچ نے ساجد ٹکر، ظاہرشاہ شیرازی اور دیگر صحافیوں کی رٹ درخواست کی سماعت کی ۔اس موقع پر خیبریونین اف جرنلسٹ کے صدر کاشف الدین سید اور درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے۔

کاشف الدین سید نے عدالت کوبتایا کہ این سی سی ائی اے نے صحافیوں کو کمشنر پشاور کی شکایت پر نوٹسز جاری کئے ہیں اور انہیں انکوائری آفیسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے تاہم اس ضمن میں جاری کردہ نوٹس غیرقانونی اور غیرائینی ہے کیونکہ صحافیوں نے ایسا کچھ کام ہی نہیں کیا ہے جس کی بناء پر انہیں یہ نوٹس جاری ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں