0

برازیل کی مشہور پنیر جس میں ذائقے کےلیے چیونٹیاں ملائی جاتی ہیں

برازیل میں ایک منفرد اور کچھ عجیب سی ڈش عوام میں مقبول ہے، جو کہ چینٹیوں پر مبنی ایک پنیر ہے۔

یہ پنیر عام گائے کے دودھ سے بنایا جاتا ہے لیکن اس میں خاص قسم کی کھانے کے قابل چیونٹیاں ملائی جاتی ہیں۔

یہ چیونٹیاں بنیادی طور پر ایمازون کے جنگلات سے آتی ہیں اور ان کا ذائقہ لیموں یا مصالحہ دار جڑی بوٹیوں جیسا ہوتا ہے۔

مقامی شیفز اور کسان اسے ایک گورمیٹ فوڈ کے طور پر پیش کرتے ہیں اور برازیل کے کچھ ریسٹورنٹس میں یہ خاص پنیر کافی مہنگے داموں بکتا ہے۔

لوگ کہتے ہیں کہ اس پنیر میں چیونٹیوں کی خوشبو اور ہلکی سی کھٹاس پنیر کے ذائقے کو منفرد اور مزیدار بنا دیتی ہے۔

یہ رجحان برازیل کی ایکسپیریمینٹل کُزین اور مقامی روایتی خوراک کو جدید انداز میں پیش کرنے کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں