0

امریکی بحریہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریب، ٹرمپ کے رقص نے محفل لوٹ لی، ویڈیو وائرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریب میں اپنے مخصوص انداز میں رقص کیا، جس پر موجود اہلکاروں نے تالیوں اور نعروں کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب ورجینیا میں منعقد ہوئی جہاں صدر ٹرمپ کے ہمراہ ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ بھی شریک تھیں۔

تقریب کے دوران ٹرمپ نے رقص کے مختصر لمحات سے حاضرین کو محظوظ کیا، جبکہ بحریہ کے اہلکاروں نے خوشی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں داد دی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز وینزویلا کے ساحل پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں منشیات کی زمینی اسمگلنگ پر بھی پوری توجہ دینی ہوگی تاکہ اپنے ملک کو محفوظ رکھا جا سکے۔”

ٹرمپ کے رقص اور بیان دونوں نے میڈیا میں توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تقریب ان کی عوامی مقبولیت بڑھانے کی ایک نرم سفارتی کوشش بھی ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں