0

بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے کئی آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز

بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے آسٹریلوی اے ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے دورے پر موجود آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ کے بعد کانپور کے ایک ہوٹل میں کھانا کھایا جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔

فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے فاسٹ بولر ہینری تھورنٹن کو دو دن تک اسپتال میں داخل رہنا پڑا جبکہ مزید تین کھلاڑیوں کی طبیعت بھی خراب ہوئی۔

آسٹریلیا اے ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ہوٹل کے خراب کھانے کی شکایت کی تھی۔

اس واقعے نے کھلاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور رہائش کے انتظامات پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ہوٹل کے کھانے سے فوڈ پوائزننگ کی وجہ مسترد کرتے ہوئے کہا اگر کھانا خراب ہوتا تو دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑی بیمار پڑتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں