0

سندھ اور پنجاب حکومت میں تناؤ پر صدر کا اظہار تشویش، محسن نقوی کو کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی

محسن نقوی نے ملاقات کی: ذرائع/ فائل فوٹو
کراچی: صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان تناؤ میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
ز رائع کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں رات گئے صدر مملکت آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس دوران موجودہ سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مملکت نے پنجاب حکومت کے بیانات اور حکومتی ترجمان کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے محسن نقوی کو اس صورتحال میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں جانب سے سخت بیانات کے بعد پنجاب حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان کچھ دنوں سے تناؤ کی صورتحال ہے جس کے باعث گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کے اجلاسوں کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں