0

گنڈاپور کا استعفیٰ: اپوزیشن جماعتیں وزارت اعلیٰ پر اپنا امیدوار لانے کیلئے متحرک ہوگئیں

اپوزیشن نے اپنے اراکین اسمبلی کو پشاور میں رہنےکی ہدایت کی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں اپنا امیدوار لانے کے لیے متحرک ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے سر جوڑ لیے ہیں اور اپنے اراکین اسمبلی کو پشاور میں رہنےکی ہدایت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اجلاس کے بعد اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے، اپوزیشن سے وزیراعلیٰ کےانتخاب کے لیے امیدوار لانےکا فیصلہ کیا جائےگا جب کہ جے یو آئی (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان بھی پشاور میں موجود ہیں۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کےکوآرڈینیٹر برائےاطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر متحدہ اپوزیشن کی مشاورت جاری ہے اور وزیراعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب نور اورکزئی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارلانے پرہماری جماعت بھی مشاورت کررہی ہے، اسمبلی میں اکثریت ہونے پر جے یو آئی (ف) کےامیدوار کولایا جاسکتا ہے جب کہ ہم آزاد امیدواروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں