عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق 8 ہزار 4000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر پہنچ گئی جبکہ گرام سونا 7202 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے کا ہوگیا۔
قبل ازیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی معیشت اور جیوپولیٹیکل غیریقینی صورتحال کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچی۔ ٹریڈنگ کے دوران فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر کو چھوگئی۔