2025 کے سب سے مقبول پاسورڈ کونسے ہیں؟

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جینریشن زی (1997 کے بعد پیدا ہونے والے بچے) اپنی پچھلی نسلوں کے مقابلے میں مقابلے انتہائی کمزور پاسورڈ رکھتے ہیں۔

پاسورڈ منیجر کمپنی نورڈپاس کی جانب سے پیش کی گئی تحقیق کے مطابق 1997 کے بعد پیدا ہونے والے بچوں میں سب سے مقبول پاسورڈ ’12345‘ ہے۔ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ’ password ‘ جبکہ ’ skibidi‘ ساتواں سب سے مقبول پاسورڈ تھا۔

1946 سے 1964 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد (جن کو بے بی بومرز کہا جاتا ہے) میں سب سے مقبول پاسورڈ ’ 123456‘ تھا جو کہ جین زی سے تھوڑا زیادہ مشکل تھا۔ ملینیلز اور جنریشن ایکس نے بھی سب سے زیادہ اس پاسورڈ کا انتخاب کیا تھا۔

رپورٹ کے مصنفین کا کہنا تھا کہ یہ خیال کیا جاتا تھا کہ نوجوان نسل کی پرورش چونکہ آن لائن دنیا میں ہوئی ہے اس لیے ان کو سائبر سیکیورٹی اور اس سے متعلقہ خطرات کا بھرپور فہم رکھتے ہیں۔ لیکن اس تحقیق سے یہ ثابت ہوگیا کہ ایسا نہیں ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ برسوں تک انٹرنیٹ صارفین کو سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگہی دی گئی ہے لیکن ڈیٹا بتاتا ہے کہ پاسورڈ میں احتیاط سے متعلق ان میں معمولی بہتری آئے ہے۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے 10 پاسورڈز ترتیب وار یہ ہیں:

123456
admin
12345678
123456789
1235
Password
Aa123456
1234567890
Pass@123
admin123

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں