ایف آئی اے کراچی زون نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس میں حال ہی میں ایک غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم محمد تنویر کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 18000 امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے۔
ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے جبکہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.









