سونا 5 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 4286 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 50 ڈالر کم ہوکر 4042 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 7900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں