0

ذاتی زندگی کو لیکر نشانہ بنایا گیا، مرنے کے قریب پہنچ گیا تھا: فیروز خان

اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ مجھے میری ذاتی زندگی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا میں نے سوچا تھا کہ درزی بن جاؤں گا اور کپڑے بیچنا شروع کروں گا۔

نجی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر اداکار فیروز خان کے انٹرویو کا ایک ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل دنوں میں ہونے والی تنقید پر بات کی۔

ٹیزر میں فیروز خان نے کہا کہ ’مجھے میری ذاتی زندگی کو لیکر نشانہ بنایا گیا، میں نے سوچا تھا کہ درزی بن جاؤں گا، کپڑے بیچنا شروع کروں گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ایک مرتبہ میں ٹوائلٹ میں بے ہوش ہوگیا، مرنے کے قریب پہنچ چکا تھا، میں اپنے بچوں کو یاد کررہا تھا کیوں کہ مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں تھی، میں عدالتی مقدمات سمیت متعدد الزامات کا سامنا کر رہا تھا‘۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’میری والدہ کی دعاؤں نے میری مدد کی، ان کی پڑھی آیت الکرسی نے کام کیا اور میں اٹھ گیا‘۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی ، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، بچوں کی حوالگی کیس کے دوران علیزا سلطان نے فیروز خان پر سنگین گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔

بعد ازاں فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں