میاں بیوی کا جگھڑا کے بعد شوہر بہانہ بناکر بچے کو ایران لے گیا، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کو باپ بیٹے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ میں بیٹے کو بہانے سے ایران لیجانے کیخلاف درخواست کی ہوئی۔ درخواستگزار فرح ظفر کے وکیل سہیل حمید ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالت نے 8 ستمبر کو مرزا ظفر الحسن اور بچے کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔
وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا۔ میرا شوہر 10 سالہ بیٹے مرزا اظفر بیگ کو اغوا کر کے لے گیا ہے۔
عدالت نےبچے کو بیلف کے ذریعے والد سے ملانے کی ہدایت کی تھی۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وفاقی وزارت داخلہ کا طرز عمل کسی طرح بھی قابل تعریف نہیں۔
عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو حکم دیا کہ 10 سالہ بچہ اور اس کا والد کہاں ہے، عدالت کو بتایا جائے۔ اگر عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔




