گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت آئینی مدت مکمل ہونے پر تحلیل ہو گئیں، وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت مکمل کر کے چوبیس اور پچیس نومبر کی درمیانی شب تحلیل ہو گئی جس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان اور ان کی کابینہ بھی فارغ ہو گئے۔
نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد صبح اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے، نگران وزیراعلیٰ چیف کورٹ گلگت بلتستان کے ریٹائرڈ جج ہیں، جسٹس ریٹائرڈ یارمحمد اسلام آباد میں مقیم اور استور کے سنی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو علاقے میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے دو ہزار آٹھ میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے شریعہ و قانون کی ڈگری لی، جسٹس ریٹائرڈ یارمحمد فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نمائندے کی حیثیت سے سول ججز کے انٹرویوزبھی کیے ،جسٹس ریٹائرڈ یارمحمد کے تین صاحبزادے اور دو بیٹیاں ہیں۔




