عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔

دوران سماعت عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پردلائل نہ ہوسکے اور عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیولنک پیش کرنےکی ہدایت کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کا ایک ہی مقدمہ چلانے کی عمران خان کی درخواست بحال کر دی

عدالت نے سماعت کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے دونوں کو 23 دسمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

بعد ازاں عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت23 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان کےخلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگرمقدمات درج ہیں جب کہ بشریٰ بی بی کےخلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پرمقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں