اسرائیلی حملے میں شہید حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر ہیثم علی طبطبائی کی نماز جنازہ بیروت میں ادا کر دی گئی، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز بیروت کی رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہیداور 28 زخمی ہوئے تھے۔

ایران نے حزب اللہ ملٹری چیف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملے کو عالمی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے جنگ بندی کے ضامن ممالک اس صورتحال کے براہ راست ذمہ دار ہیں، اسرائیل کی منظم دہشت گردی روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کو ردعمل د دینے پر غور شروع کردیا، اسرائیل نے بھی شمالی علاقوں میں سکیورٹی الرٹ بڑھا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں