میری رہائی کے لیے بھرپور آواز اٹھانے پر یاسین خلیل، عظمت آفریدی سمت تپہ خلیل کے عوام کا مشکور ہو۔
تعاون پر ممبر قومی اسمبلی شیر علی ارباب، ممبر صوبائی اسمبلی ارباب زرک، بلدیاتی چئیرمینوں وہ اہل علاقہ کا مشکور ہو یاسین خلیل
وفاقی وو صوبائی حکومت و ادارے آیندہ کے لیے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے۔ سابقہ ایم پی اے یاسین خلیل
پشاور؛تہکال بالا علاقہ شہید آباد کا مغوی جوان یاسر خلیل بازیابی کے بعد پشاور پہنچ گیا۔یاسر خان خلیل تقریباً پچاس دن بعد اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچے۔
یاسر خلیل ماہ اکتوبر کے شروع ہوتے ہی فرنیچر کام مزدوری کے بہانے ڈاکوؤں کے ہاتھ چڑھ گئے تھے ۔جس کے بعد کچے کے ڈاکوؤں نے 75 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا بالا آخر 25 لاکھ تک تاوان کی رقم ادائیگی کے بدلے رہائی پر ڈاکو آگئے تھے۔ نوجوان یاسر خلیل رہائی کے بعد پشاور پہنچتے ہی رشتہ داروں کیساتھ سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی رہنما عوامی نیشنل پارٹی یاسین خان خلیل کی رہایشگاہ پہنچ گئے۔ جہاں انھوں کا یاسین خان خلیل کا شکریہ ادا کیا۔ مغوی یاسر خلیل نے انکی رہائی میں اہم کردار ادا کرنے پر یاسین خان خلیل، چئیرمین عظمت آفریدی، چئیرمین انتظار خلیل سمیت مختلف سیاسی، سماجی شخصیات تپہ خلیل کے مختلف علاقوں کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر رہنما عوامی نیشنل پارٹی سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل کا کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکوؤں کیطرف سے یاسر خلیل پر ہونے والے بدترین ظالمانہ تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں انھوں نے صوبائی، وفاقی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس مضبوط پالیسی بنائی جائے۔ یاسین خلیل کا مزید کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکو صوبہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں تو میرا مطالبہ ہے کہ انکہ خلاف فوری آپریشن کرتے ہوئے عبرتناک سزا دینی چاہیے۔
رہنما عوامی نیشنل پارٹی یاسین خان خلیل نے یاسر خلیل کی رہائی کے لیے مالی و جانی تعاون پر علاقہ ایم این اے شیر علی ارباب، ممبر صوبائی اسمبلی ارباب زرک، عاطف الرحمن، بلدیاتی چئیرمینوں عظمت آفریدی، انتظار علی خلیل، مولنا طارق حسین، ارباب وصال خان، شبیر خلیل، فیاض خلیل تہکال، فرنیچر ایسوسی ایشن صدر عرفان خلیل، پاسبان تنظیم،میڈیا نمایندگان اور تہکال پایان کے علماء کرام کا شکریہ ادا کیا۔ یاسین خان خلیل کا مزید کہنا تھا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر اجتماعی مسائل کے حل اور ظلم کیخلاف اتفاق اتحاد سے آواز اٹھانا ہم سب کی زمہ داری ہیں۔




