شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر5 پاکستانی ڈی پورٹ، لاہور پہنچتے ہی گرفتار

لاہور: شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق شارجہ سے ڈی پورٹ مسافروں کو لاہور ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی حراست میں لے لیے گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر رواں سال وزٹ ویزے پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے، ملزمان نے جعلی دستاویزات پر شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔

ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے جعلی ویزے حاصل کیے، جعلی دستاویزات پر ملزمان کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو لاہور پہنچتے ہی گرفتار کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں