لودھراں میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں 7 سالہ ریحان کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ریاض آباد کالونی کا 7 سالہ ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے سعید چوک آیا تھا۔ سیوریج لائن میں آٹھ سے دس فٹ گندہ پانی بھی چل رہا تھا۔
ریحان والد کے ساتھ چلتے ہوئے کُھلے مین ہول میں گرا۔ واقعے کی فوری اطلاع ریسکیو اہلکاروں کو دی گئی۔
ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کو نکال کر فوری اسپتال منتل کیا تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔
افسوناک واقعے پر اے ڈی سی جی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے۔




