پاکستان کے اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالرشید کا انتقال میاں چنوں میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
اہلخانہ، کوچز اور ساتھی ایتھلیٹس نے عبدالرشید کے انتقال کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔
یاد رہے کہ انہوں نے بیجنگ اولمپکس 2008 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
عبدالرشید نے سیف گیمز 2004 میں پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتا تھا اور 110 میٹر ہرڈلز میں قومی چیمپئن بھی رہے۔




