وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ عمران خان اب مکمل طور پر بےنقاب ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس دراصل قوم کے دل کی آواز ہے،جیل میں موجود شخص مسلسل عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رہا ہے۔
اویس خان لغاری نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کی جانب سے پی ٹی آئی کے بانی کے حوالے سے واضح موقف قابل تعریف ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ترجمان پاک فوج نے عمران خان کا پورا چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے اور اس کی کارروائیوں کے حوالے سے حقیقت واضح ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانے والا شخص قوم و ملک کا دشمن اور غدار ہے اور ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ملک کی مسلح افواج کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے تو آزادی اظہار کا حوالہ کیوں دیا جاتا ہے۔
اویس خان لغاری نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 12 سالہ حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عوام اس دوران پارٹی کی دعو ئوں اور کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوئے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی فرد کی ذاتی سیاست ملک و قوم کی جان و سلامتی سے زیادہ اہم نہیں ہو سکتی اور عوام اب کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج کے خلاف غلط بیانیہ پھیلانے والے عناصر ناقابل قبول ہیں اورریاستی اداروں کی جانب سے ان کے خلاف اقدامات وقت کی اہم ضرورت تحریک انصاف کے رہنمائوں کو اب اپنے لیڈرکے بیانیے سے الگ ہونا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ پاک فوج کے جواب اپنی جانیں قربان کریں اور آپ ان کے خلاف پروپیگنڈہ کریں ۔




