پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان کا استقبال کیا اور اس موقع پر انڈونیشین صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔
دو روزہ دورے میں صدر پرابوو سو بیانتو سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہو گی جبکہ دونوں ممالک کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔




