اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف ان ویلڈ ڈگری کیس قابل سماعت قرار دیدیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت تمام فریقین کو 3 دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کر دیا تھا۔
جامعہ کراچی کے جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ طارق محمود جہانگیری کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالبعلم نہیں تھے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جامعہ کراچی کے ڈگری منسوخی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کا جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کینسل کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا تھا۔




