قوم برسوں فیض حمید، جنرل (ر) قمر باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14سال قید بامشقت کی سز ا سنائے جانے پر رد عمل سامنے آگیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قوم برسوں تک سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سابق آٓرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔

خواجہ آصف نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فیض حمید کی سزا سے متعلق آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے ساتھ منسلک اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ’قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’اللہ ہمیں معاف کرے، طاقت اوراقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کے اس کی مخلوق کے لئے استعمال کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں