میسی انڈیا ٹور میں بدنظمی، شو آرگنائزر میسی کیساتھ جہاز پر روانگی سے پہلےگرفتار

کولکتہ: اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے دورہ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں بدنظمی کے معاملے پر شو آرگنائزرکو میسی کے ساتھ چارٹرڈ جہاز پر روانگی سے پہلےگرفتارکر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں میسی کی آمد پر سنگین بد انتظامی دیکھنے میں آئی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولکتہ اور حیدر آباد کے بعد میسی آج دورے کے سلسلے میں ممبئی میں موجود ہیں۔

میسی کا دورہ بھارت، کولکتہ اسٹیڈیم میں10 منٹ قیام پر مداح مشتعل، توڑ پھوڑ کردی

واضح رہے کہ فٹبالر لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ تک رکے جس پر مداح ناراض ہوگئے تھے۔

مداحوں نے مشتعل ہوتے ہوئے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کردی اور شکوہ کیا کہ میسی کو تمام لیڈر اور وزرا نے گھیر رکھا تھا، ہمیں کچھ بھی نظر نہیں آیا۔

مداحوں نے یہ بھی گلہ کیا کہ میسی نے نہ تو فٹبال کی کک لگائی اور نہ کچھ اور کیا، یہ بدترین ایونٹ تھا جہاں میسی صرف 10 منٹ کے لیے آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں