ٹنڈولکر کی میسی سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل

شہرہ آفاق اسٹار فٹبالر لیونل میسی ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں ان کی ملاقات وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کرکٹ کے بڑے نام سچن ٹنڈولکر سے ہوئی۔

سچن ٹنڈولکر نے اتوار کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ارجنٹائن کے فیفا ورلڈکپ جیتنے والے آئکن لیونل میسی کے ساتھ ملاقات کے بعد ایکس پر پوسٹ شیئر کی جو منٹوں میں وائرل ہوگئی۔

اس پوسٹ میں سچن اور میسی کی تصویر نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

بھارتی اسٹار نے میسی کو اپنی شرٹ پیش کی جس پر 10 نمبر درج تھا، ٹنڈولکر 10 نمبر کی جرسی پہنتے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ارجنٹینا کی طرف سے کھیلنے والے لیونل میسی بھی 10 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔

ٹنڈولکر نے کیپشن میں لکھا کہ ‘کہنا پڑے گا کہ آج 10/10 دن تھا’۔

سوشل میڈیا پر سچن ٹنڈولکر کی یہ دلچسپ پوسٹ خاصی وائرل ہے جس پر مداح تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں