(جرأت نیوز)تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے ایک سب وے اسٹیشن پر دھواں چھوڑنے والے بم پھینکنے اور بعد ازاں مسافروں پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔ تائیوان کے سرکاری خبر رساں ادارے سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق زخمی افراد میں سے جن میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ حملے کے باعث اسٹیشن میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔تائیوان کے وزیرِاعظم چو جنگ تائی نے فیس بک پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق حملہ آور کے بارے میں شبہ ہے کہ اس نے حملے کے بعد خودکشی کرلی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر حملے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




