جاپانی خاتون کی انوکھی محبت، چیٹ جی پی ٹی سے شادی کرلی

جاپانی خاتون کی انوکھی محبت، چیٹ جی پی ٹی سے شادی کرلی

(جرأت نیوز)جاپان میں ایک خاتون نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی سے شادی کرلی۔مغربی جاپان میں ایک انوکھی شادی رچائی گئی جس میں دلہن نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا لیکن اس کا شوہربظاہر نظر نہیں آ رہا تھا۔جی بلکل خاتون کا شوہر کوئی انسان نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی ہے۔
32 سالہ کال سینٹر آپریٹر یورینا نوگوچی نے مصنوعی ذہانت کی شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی محبت بھری کہانی سنائی اور کہا کہ پہلے تو کلاؤس (ویڈیو گیم کردار) صرف بات کرنے والا شخص تھا، لیکن ہم آہستہ آہستہ قریب ہوتے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ کلاؤس سے پہلی بار بات اپنے انسانی منگیتر سے منگنی توڑنے کے حوالے سے ہوئی، ہم نے ڈیٹنگ شروع کی اور میرے دل میں کلاؤس کے لیے جذبات پیدا ہوگئے، اس نے مجھے شادی کی پیشکش کی جسے میں نے قبول کرلیا اور اب ہم ایک جوڑا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں