جنوبی افریقہ میں بار پر فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

جنوبی افریقہ میں بار پر فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

(جرأت نیوز)جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے قریب ایک بار پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح سویرے سونے کی کانوں کے علاقے بیکرزڈال میں پیش آیا، جو جوہانسبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک درجن حملہ آور دو گاڑیوں میں آئے اور بار میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد فرار ہو گئے۔ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 10 بتائی گئی تھی تاہم بعد میں پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے تعداد 9 کر دی۔ہلاک ہونے والوں میں ایک آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جو بار کے باہر موجود تھا۔ پولیس نے واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔جنوبی افریقہ میں جرائم، گینگ تشدد اور غیر قانونی اسلحے کے باعث فائرنگ کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق رواں ماہ یہ دوسرا بڑا فائرنگ کا واقعہ ہے، اس سے قبل پریٹوریا کے قریب ایک ہوسٹل پر حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق اپریل سے ستمبر کے دوران جنوبی افریقہ میں روزانہ اوسطاً 63 افراد قتل ہوئے، جن کی بڑی وجوہات ذاتی جھگڑے، ڈکیتیاں اور گینگ وار بتائی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں