ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں، آئیں ایک دوسرے کو معاف کریں: محمود اچکزئی

ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں، آئیں ایک دوسرے کو معاف کریں: محمود اچکزئی

(جرأت نیوز)سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جمہوری ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، آئیں ایک دوسرے کو معاف کریں، ہم معاف کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں اپوزیشن نے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے کہا نئی شروعات کرتے ہیں، مل کر بیٹھیں، ہم اپنی اصلاح کرتے ہیں اور آپ اپنی اصلاح کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا جب ایسے فیصلے ہوں گے، جیسا آج ہوا ہے تو عوام میں مایوسی پھیلے گی۔
سلمان اکرم راجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج توشہ خانہ ٹو کے فیصلے کی توقع نہیں تھی، اقتدار کی نہیں اصولوں کی جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی بولے کہ وہ ٹکراؤ کی سیاست کے حامی نہیں، سب کو مکالمے کی دعوت دیتے ہیں مگر بات آگے نہیں بڑھتی۔
اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا پُرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے آگے بڑھنا ہوگا۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتیں جمہوری ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، آئیں ایک دوسرے کو معاف کریں، ہم معاف کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں