کیرئیر میں جو کچھ کیا دھرم جی کو دیکھ کر کیا، والد جیسی شخصیت کھودی : سلمان خان آبدیدہ ہوگئے

کیرئیر میں جو کچھ کیا دھرم جی کو دیکھ کر کیا، والد جیسی شخصیت کھودی : سلمان خان آبدیدہ ہوگئے

(جرأت نیوز)بالی وڈ اداکار سلمان خان نے ایک بار پھر آنجہانی اداکار دھرمیندر کے حوالے سے بے پناہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں دھرمیندر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ میں نے ابھی ایک باپ جیسی شخصیت کھو دی ہے، دھرم جی! انہوں نے میری شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کیے۔سلمان خان نے اپنی کامیابی کا سہرا بھی دھرمیندر کے سر سجایا اور کہا میں نے کیرئیر میں جو کچھ کیا وہ دھرم جی کو دیکھ کر کیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں میرے والد اور دھرم جی، یہ وہ دو لوگ ہیں جن کو میں نے ہمیشہ فالو کیا ہے، ان ہی دونوں سے میں متاثر ہوا، دھرمیندر انتہائی باکمال انسان تھے، وہ ہمدرد اور جذبات رکھنے والے شخص تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں