ججز نے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنےکی قسم اٹھائی ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

ججز نے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنےکی قسم اٹھائی ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

(جرأت نیوز)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ تمام ججز نے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کی قسم اٹھائی ہے، الیکشن شفاف نہیں تو جمہوریت کا وجود نہیں ہو سکتا۔تقریب سے خطاب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی سب سے اہم چیز ہے، عدلیہ آزادی سےکام کرے گی تو ملک کی سمت درست ہوگی۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کیا ہم آنے والی نسل کو بچانے کےلیے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں؟ پاکستان کو اس وقت پانی کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے۔ سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیا آج آپ کو بنیادی حقوق مل رہے ہیں؟ بنیادی حقوق نہیں مل رہے تو کس نے ان کا تخفظ کرنا ہے؟ تمام ججز نے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کی قسم اٹھائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن شفاف نہیں تو جمہوریت کا وجود نہیں ہوسکتا،کیا کوئی ریاست بغیر آئین کے رہ سکتی ہے؟ میں نے اپنے دور میں تمام فیصلے لوگوں کی فلاح کے لیےکیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں