عمران خان مذاکرات نہیں افراتفری چاہتے ہیں: رانا ثنا

عمران خان مذاکرات نہیں افراتفری چاہتے ہیں: رانا ثنا

(جرأت نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل پر بات کرنی چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا وزیراعظم پہلے بھی چار بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی دعوت کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے مثبت جواب نہیں دیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کر رہے، مذاکرات کرنا ان کی پالیسی میں نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی کے سوا ان کی جماعت میں اورکسی کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔رانا ثنا کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں، افراتفری چاہتے ہیں، اس طرح سے حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں