کراچی:(جرأت نیوز)سندھ حکومت نے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے ’’بھٹو اسٹیم اسکالر شپ‘‘ کا اعلان کر دیا ہے۔اسکالر شپ کا اعلان رواں سال کے اوائل میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت کیا گیا ہے۔گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے امیدوار آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ کے لیے اہل ہوں گے۔ امیدواروں کو میرٹ پر پورا اترنا ہوگا جبکہ انگریزی زبان میں مہارت لازمی ہے۔اس کے ساتھ، اسکالر شپ کے لیے سندھ کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔شارٹ لسٹ امیدواروں کو انٹرویو کے بعد فائنل کیا جائے گا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




