(جرأت نیوز)امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے۔امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کے مطابق ٹی ٹی پی(فتنہ الخوارج) پاکستانی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کررہی ہے، ٹی ٹی پی نے کے پی میں دہشتگرد کارروائیاں اورپرتشدد حملےکیے۔دی جیوپالیٹکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت7 ارب ڈالرسے زائد ہے، ایم 4، ایم 16رائفلیں اور، نائٹ وژن سائٹس جیسے امریکی ہتھیار دہشتگردوں کی دسترس میں ہیں۔امریکی جریدے کے مطابق امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں دہشتگرد نیٹ ورکس کوبیچےجارہے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان ثابت کرچکاہے کہ افغانستان میں موجوددہشتگرد امریکی ہتھیاروں سےحملہ آورہیں۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




