اسلام آباد:(جرأت نیوز)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان مختصر دورے پر پاکستان پہنچے، صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی اور واپس روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق معزز مہمان کے طیارے نے نورخان ایئر بیس پر لینڈ کیا توپاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے مہمان کو سلامی دی، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور 21 توپوں کی سلامی دی ۔وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کابینہ کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا، وزرا میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال،عطا تارڑ اور دیگر موجود تھے۔ وزیراعظم نے وزرا کا تعارف بھی کرایا۔یو اے ای صدر کے ساتھ ان کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پہنچا۔ یواے ای کے صدر نے وفد کے ہمراہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں۔دریں اثنا متحدہ امارات کے صدر اسلام آباد کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




