(جرأت نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کو عمر سرفراز چیمہ اور حسان نیازی کی رہائش گاہوں پر جانے سے روک دیا گیا۔ دونوں رہائش گاہیں لاہور کے کینٹ ایریا میں واقع ہیں، جہاں پنجاب پولیس کی جانب سے داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ ان کے ہمراہ پارٹی قائدین، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عمر سرفراز چیمہ اور حسان نیازی کی رہائش گاہوں پر جانے سے روک دیا گیا۔یہ لوگ ہمیں آگے نہیں جانے دے رہے،پتہ نہیں پاکستان کو کیا بنانا چاہتے ہیں.ہم وہاں کوئی احتجاج کر نے نہیں جارہے.وہاں صرف حاضری لگانے جارہے ہیں.
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




