میرے مرنے کے بعد میری آدھی زمین مسجد کیلئے وقف کردینا،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کی وصیت

میرے مرنے کے بعد میری آدھی زمین مسجد کیلئے وقف کردینا،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کی وصیت

(جرأت نیوز)میرے مرنے کے بعد میری آدھی زمین مسجد کیلئے وقف کردینا، اولاد سے محروم بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور بنگلا پریمیئر لیگ میں ٹیم ڈھاکہ کےکوچ محبوب علی کو گزشتہ روز گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو پریکٹس کرواتے ہوئے میچ شروع ہونے سے دس منٹ پہلے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوگیا، انکا جنازہ ڈھاکہ کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کیا گیا .لیکن جنازہ سے پہلے کوچ محبوب علی کی اہلیہ جوبنگلہ دیش کی سب سے بڑی متعبر ڈھاکا یونیورسٹی میں پڑھاتی ہے. اس کی جانب سے جنازہ پڑھانے والے مفتی موسیٰ کو ایک وصیت نامہ دیا گیا تھا جس پر لکھا تھا کہ میری آدھی زمین کومسجد کیلئے وقف کیا جائے،اور آدھی زمین میری اہلیہ کی ہے. میرےڈھاکہ میں دس دوکانیں ہے پانچ میری اہلیہ کی ہیں. اور پانچ دوکانوں سے ملنے والا کرایہ میری زمین پر بننے والی مسجد کی امام کی تنخواہ اور مسجد کی بجلی بلوں اور دیگر ضرویات میں ہمیشہ لگایا جائے .
جب یہ وصیت نامہ سنایا گیاتو جنازہ میں موجود لوگ اور بنگلہ دیشی کرکٹر زور زور سے رونے پہ لگ گئے ، جنازہ میں موجود بنگلہ دیشی سٹار کرکٹر تمیم اقبال اور مشفق الرحیم نےاعلان کیا کہ محبوب علی ہمارے کرکٹ کے استاد تھے آج اگر ہمیں کرکٹ کی دنیا میں لوگ جانتے ہیں تو یہ صرف محبوب علی کی وجہ سے ہے.لہذا یہ مسجد ہم بنائیں گے چاہے اس پر جتنا بھی خرچہ آیا ہم ادا کرینگے بنگالی میڈیا رپورٹ کے مطابق وصیت کے مطابق مسجد کیلئے جگہ الگ کردی گئی ہے. اور اگلے تین دن کے بعد مسجد پرکام شروع کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں