salman-akram-raja

ملاقات نہیں کرنے دی جائے گئی کچھ اور سطحوں پر مزید کام کر رہے ہیں، سلمان اکرم راجا

راولپنڈی:(جرأت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے حکومت سے مذاکرات سے متعلق مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گئی تاہم کچھ اور سطحوں پر مزید بھی کام کر رہے ہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی بہنوں کا حق ہے ان کی ملاقات کروائی جائے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں ڈال دیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا یہ رویہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، ہم یہاں آتے رہیں گے اور ریاست کا ضمیر جھنجو ڑتے رہیں گے، ہمیں پتا ہے کہ ملاقات نہیں کرنے دی جائے گئی کچھ اور سطحوں پر مزید بھی کام کر رہے ہیں جبکہ بہنیں بیٹھی ہیں ہم بھائی بن کر کھڑے ہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مجھے مذاکرات کا اس وقت کوئی ماحول نظر نہیں آرہا ہے، مذاکرات تب ہوتے جبکہ بنیادی اصو لوں کومانتے ہیں، یہ کیا ہوا کہ آپ آؤ جاؤ بسکٹ کھاؤ کچھ نکل آئے، پاکستان کے عوام، بانی پی ٹی آئی کے ساتھیوں اور جماعت نے مخلصانہ اور ٹھوس بات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوا میں مذاکرات کی بات کرنا بے معنی ہے، مانو کہ اس ملک کے آئین پر حملہ ہوا ہے، جمہو ریت ہی آگے چلنے کا واحد راستہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کی بنیاد پر جو نظام قائم کیا گیا وہ دیرپا نہیں چل سکتا، ہم نے آگے بڑھنا ہے، یہ بنیادی باتیں جن پر بات کرنے بیٹھیں تو کر سکتے ہیں مگر پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی سخت شرائط نہیں بلکہ بنیادی اصول ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا ہے ہم کھڑے ہیں، بسکٹ کھانے اور چائے پینے کے لیے ہم نہیں بیٹھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں