indian air force

بھارت کا جنگی جنون، پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان

لاہور: (جرأت نیوز)جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب گجرات میں فضائی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔بھارتی ائیر فورس نے پاکستانی سرحد کے قریب گجرات کے علاقے کچھ میں بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں 20 جنوری سے 21 جنوری تک فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر کے انڈین ائیر فورس کی مشق کے لیے ریزرو کرنے کا نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان مشقوں میں رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار اور دیگر فرنٹ لائن لڑاکا طیارے حصہ لیں گے، ان مشقوں میں تیز رفتار پروازیں، ہوائی لڑائی کی مشق اور ممکنہ طور پر لائیو فائرنگ یا بمباری کی تربیت بھی شامل ہوگی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محدود فضائی زون پاکستان کے ساتھ بھارت کی جنوبی سرحد کے حساس علاقے پر محیط ہے جس میں بحیرہ عرب، سر کریک، راجکوٹ اور احمد آباد کے نزدیکی علاقے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں