کراچی:(ڈیلی جرأت)سونے کی قیمت 4 روز مسلسل اضافے کے بعد آج پھر بڑھ گئی۔عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 57ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 379ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی نرخوں کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 60ہزار 262 روپے کی سطح پر آگئی اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 887روپے کے اضافے سے 3لاکھ 94ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 227روپے کے اضافے سے 7ہزار 862روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 195روپے کے اضافے سے 6ہزار 740روپے کی سطح پر آگئی ہے۔




