(ڈیلی جرأت)امریکا نے وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس اور کئی ریاستوں پر فضائی حملے کردیے ہیں جس میں ملک کی اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینیزویلا پر حملوں کو حکم دے دیا ہے۔ دارالحکومت کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے سنے گئے۔ شہریوں نے نچلی فضا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سی ایچ 47 چینوک کو بھی اُڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد امریکی دھمکیوں کے حوالے سے جنگ کے شبہات مزید بڑھ گئے ہیں۔دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اور آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی حملے میں وینیزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیزکے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد وزیر دفاع سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وینیزویلا کی بکتربند گاڑیاں صدارتی محل کے گرد گشت کررہی ہے۔ وینیزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکا وینیزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر وہ اس میں ناکام رہے گا۔
دوسری جانب امریکی میرینز کی وینیزویلا کے اندر زمینی کارروائیوں کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔




